حیدرآباد: صحن میں سوتی تین ماہ کی بچی اندھی گولی لگنے سے جاں بحق

حیدرآباد میں تین ماہ کی معصوم بچی گھر کے صحن میں سوتے ہوئے اندھی گولی کا شکار بن گئی۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ حیدرآباد کےعلاقے فقیرکے پیڑھ کے قریب پیش آیا جہاں اندھی گولی لگنے سے3 ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کابتانا ہےکہ تین ماہ کی مسکان گھر کے صحن میں سوئی ہوئی تھی جو گولی لگنے سے ہلاک ہوئی، لاش پوسٹ مارٹم کے لیےاسپتال منتقل کردی گئی جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*