مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف آج دبئی کے لیے روانہ ہوں گے۔ میاں نواز شریف کے لندن پہنچنے کے حوالے سے اب تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کے لندن جانے کے پروگرام میں تبدیلی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف شیڈول کے مطابق آج پاکستان سے دبئی جائیں گے۔
شیڈول کے مطابق نواز شریف کو ایک دن دبئی رک کر پہلے ہفتہ کو لندن پہنچنا تھا لیکن اب وہ منگل کو پہنچ سکتے ہیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے لندن پہنچنے سے متعلق اب تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
نواز شریف کے لندن پہنچنے پر ن لیگ برطانیہ نے ان کے پُرجوش استقبال کا اعلان کیا ہے۔