ترین گروپ کے اجلاسوں میں اراکین کی تعداد کم ہونے لگی

تحریک انصاف جہانگیر ترین گروپ کے اجلاسوں میں اراکین کی تعداد کم ہونے لگی۔

ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے حالیہ 5 اجلاسوں میں راجہ ریاض سمیت کوئی رکن قومی اسمبلی شریک نہیں ہوا جب کہ حالیہ اجلاسوں میں ترین گروپ کے 10 ارکان پنجاب اسمبلی بھی شریک نہیں ہوئے۔ذرائع کے مطابق اجلاسوں میں نہ آنے والےارکان میں ایم پی اے عمرآفتاب ،نذیربلوچ، امین چوہدری، افتخارگوندل، غلام الرسول سانگھا، قاسم لنگا اور آصف مجید شامل ہیں۔

ترین گروپ کے 5 ایم پی ایز وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرکے ان پر اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں جن میں فیصل جبوانہ، اسلم بھروانہ، عمر آفتاب اور خرم لغاری شامل ہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سے ملاقات میں ترین گروپ کے 7 ایم پی ایز شریک ہوئے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*