پی ٹی آئی کراچی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور عمران ٹائیگرز کراچی کے سینیئر رہنما نوید عالم صدیقی کا بشریٰ بی بی کی رہائی پر اظہارِ مسرت

پریس ریلیز

پی ٹی آئی کراچی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور عمران ٹائیگرز کراچی کے سینیئر رہنما نوید عالم صدیقی کا بشریٰ بی بی کی رہائی پر اظہارِ مسرت

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور عمران ٹائیگرز کراچی کے سینیئر رہنما، نوید عالم صدیقی نے بشریٰ بی بی کی رہائی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انصاف کی فتح ہے اور بشریٰ بی بی کو بالآخر رہائی نصیب ہوئی۔

نوید عالم صدیقی نے کہا کہ "بشریٰ بی بی کو صرف عمران خان کی اہلیہ ہونے کی سزا دی گئی، جو مکمل طور پر غیر منصفانہ ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں خواتین کے ساتھ اس قسم کا سلوک نہیں ہوا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا جرم صرف یہ ہے کہ انہوں نے عوام کو بیدار کیا اور پاکستان سے بے پناہ محبت کی۔ "آج پاکستان میں عملاً مارشل لاء نافذ ہے، اور اس وقت ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ کسی جمہوری نظام میں ممکن نہیں ہوتا۔”

نوید عالم صدیقی نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ملک میں صرف ان خواتین کی عزت کی جاتی ہے جو پیپلز پارٹی یا ن لیگ سے تعلق رکھتی ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کے 1600 کارکنان ناحق جیلوں میں سزا کاٹ رہے ہیں، اور 85 سے زائد کارکنان کو ملٹری ٹرائیل کے ذریعے سزا دی گئی، صرف اس لیے کہ انہوں نے عمران خان کا ساتھ دیا۔”

نوید عالم صدیقی نے یقین ظاہر کیا کہ "ان شاء اللہ عمران خان بھی جلد رہا ہوں گے، اور کراچی عمران خان کی رہائی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔”

اشاعت کردہ: عمران ٹائیگرز کراچی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*