ٹیکس نیٹ میں توسیع کیلئے نادرا کی ایف بی آر کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ میں تیزی

ٹیکس نیٹ میں توسیع کیلئے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ میں تیزی  لے آیا۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ نادرا کے شہریوں کا ڈیٹا شیئر کرنے سے فائلرز کی تعداد دُگنا کرنے میں مدد ملی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے صوبائی ریونیو اتھارٹیز کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ بھی بہتر کرنے کا فیصلہ کرلیا، پراپرٹی، بینک بیلنس، بیرون ملک سفر اور اخراجات کی بنیاد پر ٹیکس نیٹ بڑھایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اصلاحات سے زرعی آمدن پر ٹیکس کو وفاقی انکم ٹیکس اور کارپوریٹ ٹیکس سے ہم آہنگ کیا جائے گا، صوبے زرعی آمدن پر اگلے مالی سال سے ٹیکس وصولی شروع کریں گے، ڈیٹا شیئرنگ کیلئے ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے درمیان روابط جاری ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*