بانیٔ پی ٹی آئی نے ترمیم کیلئے منظوری دے دی؟

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں اپنے بانی سے ملاقات کی ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق تحریکِ انصاف کے 5 رکنی وفد نے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔

تحریکِ انصاف کے وفد میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، علی ظفر اور حامد رضا شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتِ حال اور کیسز سے متعلق گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے بعد تحریکِ انصاف کا وفد اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گیا۔

بعد ازاں سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے مشاورت بھی ہو گئی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی سے ایک اور ملاقات کے بعد مزید مشاورت کریں گے۔

اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا بانیٔ پی ٹی آئی نے ترمیم کے لیے منظوری دی ہے۔

اس پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ اس بارے میں مولانا فضل الرحمٰن سے مل کے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

One comment on “بانیٔ پی ٹی آئی نے ترمیم کیلئے منظوری دے دی؟

  1. بھائی یہ کون سی ٹیم ایسی گئی تھی ملنے کے لیے کہ اس نے خان کی خبر ہی نہیں دی کہ خان کی طبیعت اب کیسی ہے بھائی ہم عوام فکر میں خان کی طبیعت کے بارے میں اور کوئی طبیعت کا ذکر ہی نہیں ہے بھائی طبیعت صحیح ہے نہیں ہے سیل میں ان کو کیا سہولت ہے کیا پریشانی ہے کچھ تو ذکر کرو جیسے ملاقات کر کے اگئے بس یہ پی ٹی ائی کی ٹیم ملنے گئی تھی یا کوئی پیپلز پارٹی کی نون لیگ کی ٹیم ملنے گئی تھی جس کو کچھ ہوش ہی نہیں بھائی سیل میں بجلی کا مسئلہ تھا اندھیرا تھا اس کے مسئلے کو کیا حل کرا کچھ خبر بھی ہے یا بس منہ اٹھا کے چلے گئے اور واپس اگئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*