
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے اور گرمی کی یہ لہر آنے والے چند دن جاری رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے اور محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت اس سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے۔ شہر میں سمندری ہوائیں مختصر وقت کے لیے غیر فعال بھی رہ سکتی ہیں۔