جنگ جاری رہی تو ایک سال میں اسرائیل تباہ ہو سکتا ہے، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

یروشلم: اسرائیل کے ایک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر حماس اور حزب اللہ کے ساتھ جنگ جاری رہی تو اسرائیل ایک سال میں تباہ ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل ریٹائرڈ میجر جنرل یتزک برک نے خبردار کیا کہ اسرائیل پہلے ہی ایک خطرناک دوراہے پر کھڑا ہے، وزیردفاع نے غزہ جنگ کے دوران جتنے دعوے کئے تمام بے بنیاد تھے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف جنگ کے نئے اور تیز مرحلے کا اعلان کر دیا ہے۔

لبنانی تنظیم کے مطابق زمینی حملہ شروع ہونے کے بعد اب تک 55 اسرائیلی فوجی ہلاک اور پانچ سو زخمی کر دیئے ہیں، اسرائیل نے جنوبی لبنان میں جمعرات کو اپنے پانچ فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کا اعتراف کر لیا۔

ادھر غزہ کے شمالی علاقے جبالیہ میں اقوام متحدہ کے اسکول میں قائم پناہ گزین کیمپ پر صہیونی حملے میں 28 فلسطینی شہید اور ایک سو ساٹھ زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی طیاروں نے غزہ سٹی کےمغرب میں شتی کیمپ کو نشانہ بنایا جس سے کئی فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے امریکی وزیرخارجہ نے سعودی اور قطری ہم منصبوں سے رابطہ کیا اور مشرق وسطی میں جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*