جامعہ کراچی میں تدریسی معطل، دھرنا جاری

طلبہ الائنس کی کال پر جامعہ میں مکمل ہڑتال

طلبہ و طالبات نے ایڈمن بلاک کو تالا لگادیا
مطالبات کی منظورہ تک احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان
کراچی (پ ر) جامعہ کراچی میں طلبہ الائنس کی اپیل پر احتجاج ساتویں روز بھی جاری رہا۔ طلباء نے جمعرات کے روز تدریسی اور غیر تدریسی عمل کا بائیکاٹ کرتے ہوئے مکمل ہڑتال کی اور ایڈمن بلاک کو تالا لگا دیا۔
جمعرات کے روز جامعہ کراچی کو مکمل طور پر بند کردیا، جامعہ میں کلاسز، دفاتر اور کینٹینز بند رہیں جبکہ طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے جامعہ کراچی کی انتظامی امور کی عمارت پر احتجاج کیا جس کے بعد طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد انتظامی اُمور کی عمارت میں داخل ہوگئ اور دھرنا دے دیا۔
طلبہ الائنس کا رہنماؤں کا کہنا ہے کہ لیٹ فیس میں 50 فیصد اضافہ واپس لیا جائے، امتحانی فیس میں حالیہ120 فیصد اضافہ فی الفور ختم کیا جائے،ری ایڈمیشن فیس کے 5000روپے ختم کیا جائے ، جامعہ کراچی میں بزنس ماڈل کے اطلاق نہ کیا جائے، سیمسٹر فیس سے جو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے "جس میں طلبہ کو فیس نہ دینے کی صورت میں امتحان بیٹھنے نہیں دیا جائے گا، جامعہ کراچی میں not eligible کے نام پر 1500 لیے جارہے ہیں اسے واپس لیا جائے، ڈگری کی فیسوں میں 200 فیصد اضافہ واپس لیا جائے ، خستہ حال پوائنٹس کی مرمت کی جائے، پوائنٹس کی تعداد میں کم از کم 30 پوائنٹس کا اضافہ کیا جائے ، ایوننگ کے پوائنٹس کی تعداد میں کم از کم 10 پوائنٹس کا اضافہ کیا جائے، جامعہ کراچی کی کلاسز اور عمارتوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر کیا جائے، سیکورٹی صورتحال کو بہتر کیا جائے۔
رہنمائوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔ اب تک مذاکرات کے دو دور ہوچکے ہیں جو ناکام رہے کیونکہ طلبہ کسی صورت فیسوں میں کمی کے مطالبہ سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔
ترجمان طلبہ الائنس نے انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم انجمن اساتذہ سے اس غیر ذمہ دارانہ رویہ اور جھوٹے الزامات کی توقع نہیں تھی، انہوں نے انجمن اساتذہ سے سوال کیا کہ جب آپ اپنی تنخواہوں کے لئے احتجاج کرتے ہیں تو طلبہ آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں اب جبکہ طلبہ و طالبات اپنی فیسز میں اضافہ کے خلاف احتجاج کررہے ہیں تو آج آپ کیوں طلبہ کے شانہ بشانہ نہیں ایسی کون سی مصلحت جو آپ کو طلبہ پر جھوٹے الزامات لگانے پر مجبور کررہی ہے۔
ترجمان طلبہ الائنس نے انجمن اساتذہ کے جاری کردہ بیان جس میں گذشتہ روز کے مبینہ واقعات کو بنیاد بنا کر طلبہ پر تنقید کی تھی ، اس بیان کی مذمت کی اور کہا کہ یہ ایک جھوٹا پروپیگنڈہ ہے اور طلبہ مکمل طور پر سات دن سے پر امن احتجاج کررہے ہیں انجمن اساتذہ بجائے حقیقت جاننے کے اور انتظامیہ جامعہ کراچی کی بے حسی پر تنقید کرتے انجمن اساتذہ نے جھوٹے مفروضے پر بیان جاری کیا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*