ضلع وسطی کے سرکاری اسکولوں میں انگلش میڈیم تعلیم کا سلسلہ شروع کردیا گیا
طلباء کی انرولنٹ کی شرح میں 15 ہزار سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے, ڈی ای او, مشرف علی راجپوت
کراچی(رپورٹ:کامران شیخ)
محکمہ تعلیم سندھ , ضلع وسطی کا بہترین انقلابی اقدام۔۔۔ ضلع وسطی کے سرکاری اسکولوں میں انگلش میڈیم کا بھی اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ حیرت انگیز طور پر سرکاری اسکولوں میں انرولمنٹ کی شرح میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہاہے, ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع وسطی مشرف علی راجپوت کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل میں قائم تقریباً 140 اسکولوں میں انگلش میڈیم تعلیم بھی شروع کردی گئی ہے جس کے انتہائی مثبت اثرات سامنے آئے ہیں جبکہ سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں طلبہ و طالبات کی تعداد میں 15 ہزار سے زائد کا بھی اضافہ ہوا ہے, ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر طارق علی کے مطابق والدین اور طلبہ و طالبات کو سرکاری نظام تعلیم کی طرف راغب کرنے کے لیے ضلع وسطی کے اساتذہ نے انتھک محنت کی ہے جسکا نتیجہ ایک یہ بھی ہے کہ رواں سال میٹرک بورڈ کراچی کے تحت پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم حافظ عبدالرافع طارق کا تعلق بھی ضلع وسطی کے دہلی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول سے ہے, ڈسٹرکٹ اسکاوٹس سیکریٹری بشرٰی احسان کے مطابق نا صرف سرکاری اسکولوں میں انرولمنٹ کی شرح میں اضافہ ہوا ہے بلکہ 176 اساتذہ کو اسکاوٹنگ کی خصوصی تربیت بھی دی گئی ہے جس سے اسکاوٹس کی تعداد میں ہزاروں کا اضافہ ہوا ہے اسکاوٹس کی تربیت حاصل کرنے والے تمام اساتذہ نے اپنے اسکولوں میں اسکاوٹس یونٹ کو ترتیب دیکر باقاعدہ اسکاوٹنگ کا آغاز کردیا ہے, ڈی ای او مشرف علی راجپوت کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے اساتذہ کی حالیہ کی جانے والی بھرتیاں بہت قابل اور تعلیم یافتہ افراد پر مشتمل ہیں جسکی وجہ یہ ہے کہ میرٹ پر بھرتی ہونیوالے یہ اساتذہ بہت بہترین طریقے سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔