پی ٹی آئی نے کل کا احتجاج مؤخر کر دیا، ذرائع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کی پیشکش قبول کرتے ہوئے اسلام آباد میں کل کا احتجاج مؤخر کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا آن لائن اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پمز اسپتال ڈاکٹرز کی بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیےحکومتی پیشکش پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا کچھ دیر بعد 15 اکتوبر کے احتجاج سے متعلق حتمی اعلان متوقع ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کی اکثریت احتجاج مؤخر کرنے کے حق میں ہے۔

اس سے قبل ذرائع سے اطلاعات آئی تھیں کہ حکومت نے کل کا احتجاج موخر کرنے کےلیے تحریک انصاف کی شرط مان لی، اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے طبی معائنے کیلئے حکومت تیار ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کل صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی قیادت کو حکومت کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کل صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*