ایم ڈی کیٹ پیپر لیک معاملہ: سندھ حکومت کا عدالت عالیہ کے احکامات پر عملدرآمد

ایم ڈی کیٹ پیپر لیک ہونے کے معاملے پر سندھ حکومت نے سندھ ہائیکورٹ کے 9 اکتوبر کے احکامات پر عملدرآمد شروع کر دیا۔ 

کراچی سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایم ڈی کیٹ کا پیپر لیک ہونے کی تحقیقات کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ 

کمیٹی وزیراعلیٰ انسپیکشن ٹیم کی چیئرپرسن ڈاکٹر شیریں مصطفیٰ کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے۔ کمیٹی کے دیگر اراکین میں سیکریٹری اوقاف، ڈائریکٹر سائبر کرائم ایف آئی اے، ڈاکٹر شائستہ قائمقام رجسٹرار پی ایم ڈی سی اور آئی بی اے کراچی اور سکھر کے نمائندے شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی پیپر لیک ہونے کی فارنزک تحقیقات کرے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی مخصوص علاقوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے حاصل کردہ نمبروں کا جائزہ لے گی۔ 

درخواست گزار اپنے اعتراضات بھی کمیٹی کو جمع کراسکتے ہیں، کمیٹی تحقیقات مکمل کر کے 15دن میں رپورٹ چیف سیکریٹری سندھ کو پیش کرے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*