کراچی: ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا و وائرل انفیکشن کے کیسز میں اضافہ

کراچی میں ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق جناح اور سول اسپتال میں یومیہ 50، 50 مریض سردی، بخار اور جسم میں درد کے آ رہے ہیں، مشتبہ کیسز میں ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے مریض بھی شامل ہیں۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں چکن گونیا کی ٹیسٹنگ کٹس موجود نہیں۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں چکن گونیا کے 411 مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 153 میں چکن گونیا کی تصدیق ہوئی ہے۔

صوبائی محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال سندھ میں ڈینگی کے 1724 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور رواں سال ڈینگی سے سندھ میں 1 موت رپورٹ ہوئی ہے۔

کراچی میں ڈینگی کے 1484 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ سندھ میں رواں سال ملیریا کے 2 لاکھ 22 ہزار 239 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے کراچی میں 1768 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*