انٹربورڈ میں کھلواڑ، محکمہ بورڈز و جامعات نے عدالتی احکامات کو مذاق بنادیا،انٹربورڈ کراچی کے چیئرمین ایک بار پھر تبدیل

محکمہ بورڈز و جامعات نے قوانین کی دھجیاں اڑا دیں

مستقل عدالتی احکامات کی خلاف ورزی جاری

خلاف قانون تعینات کیے گئے سیکریٹری امیر حسین قادری کو چئیرمین انٹربورڈ کراچی کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا

انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی میں شدید انتظامی بحران, نتائج کی تیاری تاخیر کا شکار ہونے لگی

کراچی(رپورٹ:کامران شیخ)

سندھ حکومت کے محکمہ بورڈز و جامعات نے قوانین کی دھجیاں اڑا دیں , عدالتی احکامات کی بھی مستقل اور سنگین خلاف ورزی جاری ہے , خلاف ضابطہ تعینات کیے گئے اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے سابق قائم مقام چئرمین سید ذوالفقار علی شاہ کو عدالتی احکامات کے بعد عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا تاہم محکمہ بورڈز و جامعات نے اسی دوران عدالتی احکامات کی دوسری مرتبہ خلاف ورزی کرتے ہوئے انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے سیکر یٹری کاشف صدیقی کو عہدے سے ہٹا کر کالج پرنسپل پروفیسر امیر حسین قادری کو سیکریٹری تعینات کردیا, اور گذشتہ روز تیسری مرتبہ عدالتی حکم کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے خلاف ضابطہ تعینات قائم مقام سیکریٹری امیر حسین قادری کو چئیرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے, واضح رہے کہ اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں اہم پوسٹوں پر مستقل افسران نہ ہونے کے باعث شدید انتظامی بحران اور نتائج کا عمل تاخیر کا شکار ہے
محکمہ بورڈز و جامعات کےغلط فیصلوں کے باعث سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز میں اس وقت کہیں بھی مستقل ناظم امتحانات اور سیکریٹری موجود نہیں ہے, جبکہ انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی میں موجودہ صورتحال کہ باعث انتظامی بحران مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*