
کراچی: سندھ حکومت نے سائٹ صنعتی علاقے میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے سائٹ ایسوسی ایشن کی تجویز پر دو فلائی اوورز تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو کے مطابق یہ فلائی اوورز غنی چورنگی اور سیمنز چورنگی پر تعمیر کیے جائیں گے جن کی تعمیر پر دس ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ فلائی اوورز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر کئے جائیں گے۔ صوبائی حکومت اس منصوبے پر ایک اعشاریہ چار ارب روپے خرچ کرے گی، یہ منصوبہ تقریباً چوبیس ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔
جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ باقی رقم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت خرچ کی جائے گی، اس منصوبے کا مقصد صنعت کاروں کے لئے ٹریفک کے دباؤ میں کمی لانا ہے۔
بھائی کسی بھی پروجیکٹ میں اگر سندھ حکومت کا بندہ شامل ہوگا وہ کرپشن سے بھرپور ہوگا چاہے اس میں این ایل سی شامل ہو چاہے سندھ گورنمنٹ کا کوئی بھی ادارہ سب کرپشن سے بھرپور ہے 100 پرسنٹ یہاں کسی پہ بھروسہ نہیں کیا جا سکتا سندھ حکومت اپنا پیسہ اتنی بے ادبی سے کھاتی ہے عوام کا تو جو عوام بر پیسے لگائیں گے اس کو تو یہ ظاہر بھی نہیں کریں گے سب کھا جائیں گے پروجیکٹ 24 ماہ میں کہہ رہے ہیں یہ چار سال میں بھی مکمل ہو جائے نا تو بہت بڑی بات ہے جب تک یہ پروجیکٹ اس سے ڈبل ریٹ تک پہنچا نہ جائے یہ کچھ کر ہی نہیں سکتے کرپ لوگ