کے الیکٹرک نے صارفین کیلیے ڈسکاؤنٹ پروگرام ’’اسٹار ریوارڈ‘‘ متعارف کرا دیا

 کراچی: ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے بروقت بل کی ادائیگی کرنے والے معزز صارفین کے لیے اسٹار ریوارڈ متعارف کرا دیا اس اقدام کا مقصد آسانی سے استعمال ہونے والے ریڈیم ایبل ریوارڈز پروگرام کے ذریعے صارفین سے رابطے کو مضبوط بنانا اور معاشی دباؤ کو کم کرنا  ہے۔

موجودہ حالات کے پیش نظر ریلیف یا رعایت دینے سے نہ صرف معاشی دباؤ کم ہوگا بلکہ صارفین اور پاور یوٹیلیٹی کے درمیان اعتماد کی فضا قائم ہوگی۔ کے الیکٹرک لائلٹی پروگرام ملکی پاور سیکٹر میں پہلا پروگرام ہے جس کے ذریعے کے الیکٹرک کمیونیٹیز کی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے۔

لائلٹی پروگرام کے ذریعے ”اسٹار صارفین“ کو ہر ماہ بروقت اور مکمل بلوں کی ادائیگی کرنے پر مختلف ڈسکاؤنٹس دیئے جائیں گے جو کے الیکٹرک لائیو اَیپ پر موجود ہیں یہ پروگرام صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں طرز زندگی سے لے کر اسپتال، ریسٹورنٹ اور تفریح تک صارفین کی روزمرہ کی ضروریات کودھیان میں  رکھا گیا ہے۔

اہل صارفین کے الیکٹرک لائیو اَیپ کے ذریعے یہ ڈسکاؤنٹس حاصل کرسکتے ہیں جس کے شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے جس کی ہر ماہ تجدید کی جائے گی اور صارفین پورا سال اسٹار ریوارڈ سے فائدہ اٹھا سکیں گے، بروقت بلوں کی ادائیگی اسٹار ریوارڈ حاصل کرنے کی اہلیت کا معیار ہے، یہ فیصلہ صارفین کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا گیا ہے تاکہ وہ بلوں کی ادائیگی کو بروقت یقینی بنائیں اور ”کے الیکٹرک اسٹار ریوارڈز“حاصل کرنے کے اہل بنیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

One comment on “کے الیکٹرک نے صارفین کیلیے ڈسکاؤنٹ پروگرام ’’اسٹار ریوارڈ‘‘ متعارف کرا دیا

  1. اللہ کرے جو یہ کہہ رہا ہے اس پہ عمل ہو جائے لگتا تو نہیں ویسے کیونکہ چور چوری سے جا سکتا ہے ہیرا پھیری سے نہیں جا سکتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*