فائرنگ سے کارکن زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا ، علی امین گنڈا پور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پرامن سیاسی کارکنوں پر بے تحاشا شیلنگ کی جا رہی ہے، کارکنوں پر فائرنگ بھی کی گئی ہے، زخمی کارکنوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ برہان انٹرچینج کے قریب ہمارا قافلہ رکا ہوا ہے، موٹر وے کو کھود کر بند کر دیا گیا ہے،  شیلنگ اور فائرنگ سے زخمی کارکنوں کو اسپتال منتقل کیا ہے، ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے۔

علی امین گنڈپور کا قافلہ موٹروے پر پتھر گڑھ کے مقام پر پہنچ گیا۔

وزیر اعلیٰ  کے پی علی امین گنڈاپور کا قافلہ صوابی سے روانہ ہوا، قافلے میں موجود کارکنان ہیوی مشینری سے رکاوٹیں ہٹا رہے ہیں، برہان انٹرچینج کے قریب پولیس کی جانب سے کارکنوں کو روکنے کیلئے شیلنگ کی گئی۔

اسلام آباد میں ڈی چوک کو کنٹینر لگا کر سیل کردیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد آنے والے راستوں کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے، راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

فیض آباد چوک پر پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا، جبکہ پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

راولپنڈی میں بھی شمس آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی۔ اب تک مختلف مقامات سے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے بلیو ایریا جناح ایونیو پر چائنہ چوک کے مقام پر پی ٹی آئی کے کارکنوں پر شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ اور نورین کو گرفتار کرلیا گیا

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈی چوک سے پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان سمیت بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو بھی گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خانم کو تھانا ویمن منتقل کردیا گیا جبکہ گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو تھانہ کوہسار منتقل کیا گیا ہے۔

گرفتاری کے موقع پر صحافی نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سے سوال کیا کہ کیا کہیں گی آپ؟، جس کے جواب میں علیمہ خان نے کہا کہ گرفتار کرنا ہے تو کر لیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*