میٹرک بورڈ نے دہم جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا

طلباء و طالبات نتائج آج رات گئے تک بورڈ کی ویب سائٹ پر دیکھ سکیں گے

اس سال کامیابی کا تناسب 81.23فیصد رہا،تمام پرچوں میں کامیاب امیدواروں کی تعداد 131614 رہی

نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر قائم مقام ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے جماعت دہم سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات جماعت دہم برائے سال2024ء کے نتائج کے اجراء کا اعلان کر دیا۔ یہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

اس سال سائنس گروپ کے امتحانات میں 163012 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے اور 162026امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 933 امیدوار غیر حاضر رہے اور 29455امیدوار فیل قرار پائے۔اس سال سائنس گروپ میں دہلی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کریم آباد ایف بی ایریا کے حافظ عبدالرافع ولد طارق محبوب رول نمبر 310773 نے 94.55 فیصد نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن، اسی طرح الخلیل ماڈل اسکول شمسی سوسائٹی ملیر ہالٹ کی رومیسہ عمران بنت محمد عمران رول نمبر 453587 نے 94.27 فیصد نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن جبکہ لٹل فولکس اسکول بلاک ایف نارتھ ناظم آباد کی رخسار بنت عبداللہ رول نمبر 432054 نے 93.18 فیصد نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق سائنس گروپ کے امتحانات میں 85743طلباء اور 77269طالبات شامل ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 81.23فیصد رہا۔ کامیاب امیدواروں میں 23943اے ون گریڈ، 45357 اے گریڈ، 37595 بی گریڈ، 20837 سی گریڈ، 4031 ڈی گریڈاور 25نے ای گریڈحاصل کیا۔تمام پرچوں میں کامیاب امیدواروں کی تعداد 131614 ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*