عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک آج شام 7 بجے لیکچر دیں گے۔
گورنر سندھ کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر کے لیے ڈیجیٹل اسٹیج کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔
گورنر سندھ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ہزاروں کرسیاں لگائی گئی ہیں اور پورے گورنر ہاؤس کو سجا دیا گیا ہے، داخلی و خارجی راستوں پر سخت سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔
گورنر سندھ کے ترجمان کے مطابق لیکچر میں دعوت نامہ اور شناختی کارڈ پر داخلے کی اجازت ہو گی۔
گورنر سندھ کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ شرکاء کی مختلف لذیذ کھانوں سے تواضع کی جائے گی، ٹھنڈے پانی و مشروب کی بوتلیں بھی دی جائیں گی۔