پی ٹی آئی نے کل کچھ کیا تو نرمی کی توقع نہ رکھے، محسن نقوی

اسلام آبادمیں اہم نوعیت کی عالمی تقاریب جاری ہیں، کوئی کوتاہی نہیں برتی جائےگی، وزیر داخلہ

پی ٹی آئے کے کل ہونے والے احتجاج کی کال پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آبادمیں دفعہ 144 نافذ ہے، کل کچھ ہوا تو پی ٹی آئی نرمی کی توقع نہ رکھے۔

اسلام آباد میں میڈیا ست گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ملائیشیا کےوزیراعظم پاکستان کےدورے پر ہیں اور اسلام آبادمیں اہم نوعیت کی عالمی تقاریب جاری ہیں غیرملکی سربراہ کی موجودگی میں پی ٹی آئی کا احتجاج مناسب نہیں۔

انھوں نے کہا کہ اسلام آبادانتظامیہ نےجلسےکی جگہ مختص کردی ہے لیکن تحریک انصاف نےکل احتجاج کی کال دی ہوئی ہے کل کسی نےدھاوابولا تو کوئی شکوہ نہ کرے کیونکہ سیکیورٹی انتظامات میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائےگی کیونکہ اسلام آبادمیں دفعہ 144نافذ ہے۔

انھو نے بتایا کہ سعودی اور چینی وفودبھی پاکستان پہنچ رہےہیں جس کے لئے ہم نے سیکیورٹی کے پیشگی انتظامات کرلئے ہیں مولانافضل الرحمان نےبھی احتجاج نہ کرنےکی اپیل کی ہے۔ ہم نہیں چاہتےکہ ملک کی بدنامی ہواورپریشانی کاباعث بنے، احتجاج کرنا آپ کاحق ہے لیکن ان 10 سے 12 دنوں میں نہ کریں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

One comment on “پی ٹی آئی نے کل کچھ کیا تو نرمی کی توقع نہ رکھے، محسن نقوی

  1. ابے پٹواری اپنی اوقات میں رہے محسن نقوی پٹواری تو کیا سب کو بینڈ کرے گا بے غیرت اور نرمی کہاں دکھائی ہے تم لوگوں نے ہر جگہ تو اپنی بے غیرتی دکھاتے ہو اس کو نرمی کہتے ہو جہاں کوئی نکلا 144 نافذ کر دی جہاں کوئی نکلا 144 مارکس کر دی ڈرے ہوئے بزدل لوگ ہمت ہے تو صحیح طرح مقابلہ کر خان سے اگر ہے ہمت تو کیوں ڈرتے ہو خان کی فوج سے عوام میں تم لوگوں کا انے کا سامنا نہیں ہے ایک جلسہ تم بھی کر کے دیکھ لو نا سارا تمہاری اوقات پتہ چل جائے گی تم نون لیگی ہو پٹواریوں کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*