کہتے تھے میری گردن میں رسہ ڈال کر نکالیں گے، بڑے بول نہ بولو، جوکرو گے وہ بھرو گے، نوازشریف

سیاست کرنا ہر جماعت کا حق ہے لیکن دہشتگردی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، مریم نواز

نوازشریف نے کہا ہے کہ اپنی چھت،اپناگھراسکیم کےاجرا پر بے حد خوشی ہے، عوام کاپیسہ عوام پرہی خرچ ہوناچاہیئے۔

لاہور میں ’اپنا گھر، اپنی چھت اسکیم‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اسکیم عوام کی خدمت کی بہترین مثال ہے۔ عوام کی محنت کی کمائی عوام پرہی خرچ ہورہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ عوام کوقرض دیا جا رہا ہے اور ایک پیسےکا سود نہیں لیا جا رہا، مریم نواز کی سرپرستی میں پنجاب حکومت نےاچھا کام شروع کیا ہے قیام پاکستان سے ہی کام ہوتا تو ایک شخص بےگھر نہ ہوتا، کیونکہ آج بھی ہماری بڑی آبادی اپنےگھروں سےمحروم ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ میری حکومت کو چلنے ہی نہیں دیا گیا، ملک کےلئےکام کررہاتھا،کیوں میری حکومت کو گرایا گیا؟ کبھی ڈھائی اورکبھی 3 سال میں ہماری حکومت گرائی گئیمسلم لیگ ن کی حکومت نے موٹرویز بنی۔ معاشی استحکام بھی ہماری حکومت میں آیا۔ م نےاپنےدورمیں یلوکیپ کی اسکیم دی۔ ملک کی پہلی اورنج لائن مسلم لیگ ن نےبنائی۔

انھوں نے کہا کہ ہم نےآئی ایم ایف کوخداحافظ کہہ دیا تھا، میری حکومت ختم ہونےکےبعدآئی ایم ایف دوبارہ آگیا،یہ کہتےہیں ہم پنجاب پریلغارکرنےآرہے ہیں تو یہ بتائیں آپ کےعزائم کیا ہیں؟ خیبرپختونخوا سے آکر پولیس پر آنسو گیس کے شیل برسائے جاتے ہیں، عوام کواپنی صوبائی حکومت اورجیل میں بیٹھےشخص سے پوچھنا چاہئے، ایک ارب درخت کہاں ہیں؟ بلین ٹری والےب تائیں کہ 50 لاکھ گھرکدھر ہیں ؟ پی ٹی آئی کے سپورٹزز ان سے پوچھیں کہ گھرکہاں ہیں؟انکا مزید کہنا تھا کہ کہا گیا کہ نوازشریف کی گردن میں رسہ ڈال کرنکالوں گا، کہتےتھے او آئی جی، او چیف سیکرٹری، جیل میں ڈالوں گا، بڑے بڑے بول نہ بولا کرو، جو کرو گے وہ بھرو گے۔

نواز شریف نے کہا کہ جسٹس ثاقب نثارکی آڈیولیکس آج بھی میرے پاس ہے، بھیڑ بکریوں سے پوچھتاہوں کہ جسٹس ثاقب نثارکی آڈیوسنی ہے؟ میں بنی گالا گیا اور ملک کی خدمت کی دعوت دی تھی، مجھے ٹھیک ٹھیک کہہ کر لندن گئے اور آکر دھرنا دے دیا دھرنےکی سیاست نےملک کواس نہج پر پہنچایا ہے میرےدور میں بجلی اور گیس بہت سستی تھی، ملک ترقی کر رہا تھا، دنیا پاکستان کی مثال دیتی تھی، ملک ترقی کررہاتھا تو مجھےکیوں نکالا گیا؟

مریم نواز کا تقریب سے خطاب

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازکا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ جس شخص کا وژن ہے وہ مجھے عوام کی خدمت کا کہتے ہیں، عوام کے خوابوں کو پورا کرنا میں نے نواز شریف سے سیکھا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ شرپسند ابھی بھی انتشار اور گھیراؤ جلاؤ میں مصروف ہیں۔ ایک صوبے کو دوسرے کے مقابلے میں لا رہے ہیں۔ کبھی جیل سے مفت ادویات گھروں کیلئے قرضوں کی بات نہیں آئی۔ سیاست کرنا ہر جماعت کا حق ہے لیکن دہشتگردی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

مریم نواز نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ 700 ارب کا ہے، اسکیم کےتحت 5 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں، آج لوگوں کوقرض کی قسط دی جائےگی، اگلے 5 سال میں 5 لاکھ گھروں کیلئے قرض دیں گے، زمین کے کاغذات دکھا کر قرضہ لیا جا سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ لوگوں کا نوازشریف کی حکومت پر اعتماد ہےہم کام کررہےہیں مگر وہ ذمہ داریاں پر توجہ کے بجائے گالیاں دے رہے ہیں، صوبے پر توجہ کی بجائے جلاؤ گھیراؤ اور مرجاؤ، مار دو کی بات کر رہے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

One comment on “کہتے تھے میری گردن میں رسہ ڈال کر نکالیں گے، بڑے بول نہ بولو، جوکرو گے وہ بھرو گے، نوازشریف

  1. نواز شریف نے جو اسکیمیں دی ہیں تو یہ کب تک گاتا رہے گا ان کو وہ اس کی میں تو ا کے ختم بھی ہو گئی تباہ و برباد ہو گئی تباہ و بربادی کی حکومت نے کیا یہ تین دفعہ حکومت کر کے بغیر تو نے کچھ بنایا صرف اپنے لیے بنایا بیڈ روم نے ملک بنایا جو کچھ بنایا اپنے لیے بنایا اپنی نسل کے لیے بنایا عوام کے لیے کچھ کیا ہی نہیں بغیرت ایسے اپنے اوپر لیتے ہیں سارا کریڈٹ جیسے سب کچھ انہوں نے نہیں کیا ہے خان کی مدت پوری ہونے دیتے پھر دکھا دیتا ہوں میں کہ وہ کیا کر سکتا تھا ادھر وہ نانی ب**** کرتی ہے کہ لاؤ جلاؤ کی حکومت یہاں تک تم ہی لوگوں نے تو پہنچایا ہے بغیر تو تم لوگ دفع کے لیے اور کس ملک سے کیا مر کے جان چھوڑو گے اس ملک کی نواز شریف کو اس کی اولاد ہی مارے گی انشاءاللہ دکھ اور ٹینشن بھی دے کر کے یہ حال تو کر دیا ہے اولاد نے اس کا اب اس کو نا ہارٹ اٹیک ہو رہا ہے نہ اس کے پلیٹلیز گر رہا ہے اب کچھ نہیں ہو رہا اس کو اللہ پاک جلد اس ملک سے بغیر تو کی جان چھڑائے دونوں سیاسی پارٹیوں سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*