(ن) لیگ کا پی ٹی آئی کے جلسے کے روز ہی اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کے جلسے کے روز ہی اسلام آباد  میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیونیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے (ن) لیگ کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ اسلام آبادمیں تحریک انصاف کے جلسے کےدن مسلم لیگ (ن) نے بھی جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے حمزہ شہباز نےلاہور کے  تمام ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس پیر کو طلب کیا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ اسلام آباد میں ڈی چوک جلسے پرپارٹی عہدیداروں سے اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*