حافظ نعیم کی پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات، مشترکہ احتجاج کا اعلان

 اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ملاقات کی ہے جس میں 7 اکتوبر کو مشترکہ احتجاج کا اعلان کیا گیا۔

جماعت اسلامی کے وفد میں حافظ نعیم الرحمن کے علاوہ لیاقت بلوچ، نصراللہ رندھاوا اور میاں اسلم بھی شامل تھے۔ ملاقات کا مقصد مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر تمام جماعتوں سے مشترکہ کوششوں پر تعاون کی درخواست کرنا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی جارحیت اور لبنان پر تازہ کاروائیوں پر شدید تشویش ہے۔ تمام تر اختلاف سے بالاتر ہوکر فلسطین کیلئے ہمیں ایک ہونا ہے، فلسطین کے ساتھ ہمارا رشتہ بہت پرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی بڑی جماعت ہے، ہم نے شروعات یہاں سے کی کہ پہل یہاں سے ہو، پی ٹی آئی 7 اکتوبر کیلئے ہمارے ساتھ نکلے گی، پاکستان کے مختلف حصوں میں ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج جماعت اسلامی کی جانب سے وفد آیا ہے، ہم نے مختلف چیزوں پر گفتگو کی ہے، کوئی بھی ترمیم رات کے اندھیرے میں نہیں ہونی چاہئے، ہم عوام میں ایک ہی موقف لے کر چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے غزہ کیلئے بہت کوشش کی اور کر رہی ہے، یہ پوری دنیا کا ایک مشترکہ مسئلہ ہے، ہم کوشش کریں گے کہ ہماری یہ ملاقاتیں جاری رہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

One comment on “حافظ نعیم کی پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات، مشترکہ احتجاج کا اعلان

  1. ان دونوں پارٹیوں کے ساتھ اگر ایم کیو ایم پاکستان شامل ہو جائے تو نہلے پہ دہلا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*