کرینہ کپور کی پاک فوج کے لوگو کے ساتھ تصویر وائرل ہونے کی حقیقت

سوشل میڈیا صارفین کے دعوں کا جائزہ لیا گیا تو سچ سامنے آیا۔

بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ کرینہ کپور کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ان کے عقب میں موجود دروازے پر پاک فوج کا تلوار اور چاند پر مبنی لوگو لگا ہوا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کی تصویر 14 ستمبر 2024 کو میتھیو ڈی کوسٹا نامی ایک فیس بک صارف کی جانب سے پوسٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ ہریانہ میں واقع کرینہ کپور کے پٹودی ہاؤس کے دروازے پر لگی پٹی پر پاک فوج کا نشان کندہ ہے۔

یہ تصویر تین ہفتہ قبل 3 ستمبر 2024 کو ان کی حالیہ فلم بکنگھم مرڈرز کی تشہیر کے دوران فوٹو شوٹ کرتے وقت لی گئی۔ تصویر اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل انسٹاگرام پر بھی اپ لوڈ کی تھی۔

پھر 17 ستمبر کو ایکس ( سابقہ ٹوئٹر) پر ایک صارف نے یہی تصویر اسی دعوے کے ساتھ پوسٹ کی۔

دونوں صارفین نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ نے اپنا حالیہ فوٹو شوٹ پٹودی ہاؤس میں کروایا، جو سیف علی خان کی آبائی رہائش گاہ ہے۔

حقیقت کیا ہے؟

تاہم جب تصاویر کا بغور جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ تصویر اداکارہ کی ممبئی میں واقعع رہائش گاہ پر ان کی نئی فلم دی بکنگھم مرڈرز کے ٹریلر لانچنگ کے موقع پر لی گئی تھی۔ پہلا دعویٰ جو جھوٹ ثابت ہوا۔

وہیں بھارتی فنکارہ کرینہ کپور کے گھر کے دروازے پر لگے لوگو اور پاک افواج کے لوگو کا موازنہ کیا گیا تو اس کا سچ بھی سامنے آگیا۔

اہم فرق اس بات میں ہے کہ دونوں تصویروں میں ہلال اور ستارے کی پوزیشن کی سمت علیحدہ ہے۔ جسے نیچے تصویری کولاج میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*