حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

 اسلام آباد: حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 7روپے 31پیسے فی کلو گرام  کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد ماہ اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمت 251روپے 30 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

اضافے کے بعد  11اعشاریہ 8کلو گرام کا گھریلو سلینڈر 86روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ گھریلو سلینڈر کی قیمت 2965روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

One comment on “حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

  1. کیا بات ہے اس گورنمنٹ کی بھائی یہاں الیاس گوٹ میں 270 روپے تو کئی مہینوں سے چل رہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے 10 روپے بڑھاتے ہیں پانچ روپے کم کر دیتے ہیں پھر 10 روپے بڑھاتے ہیں پھر پانچ روپے کم کر دیتے ہیں کوئی ایک ریٹ فکس ہی نہیں ہے صبح کچھ ہے رات کو کچھ ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں شہر کراچی کو بس چل ہی رہا ہے کسی نہ کسی طرح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*