کراچی: دبئی سے ملتان کے لیے اڑان بھرنے والی پی آئی اے پرواز کے طیارے کے سارے ٹائرز برسٹ ہوگئے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق دبئی سے ملتان کے لیے اڑان بھرنے کے دوران رن وے پر طیارے کے انجن میں خرابی کی وارننگ موصول ہوئی جس پر جہاز کے کپتان نے مہارت کے ساتھ ایمرجنسی بریک سسٹم کا استمعال کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت روک لیا۔
ذرائع کے مطابق پرواز کے کچھ مسافروں کو دبئی سے لاہور کی پرواز پی کے 204 سے آج رات روانہ کیا جائے گا اور کچھ مسافروں کو پی آئی اے کی پرواز شارجہ سے ملتان کے لیے روانہ کر دیا جائے گا۔