پی آئی اے کی مسقط سے پشاور کی پرواز میں فنی خرابی ،کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی مسقط سے پشاور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کروادی گئی۔

ایئربس اے 320 میں فنی خرابی کی وجہ سے طیارہ چند منٹ میں اچانک 36 ہزار فٹ کی بلندی سے نیچے آگیا۔ 

پائلٹ نے اے ٹی سی اور راڈار پر ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا جبکہ طیارے کو 8 ہزار فٹ کی کم ترین بلندی پر کراچی لایا گیا۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*