ملک بھرمیں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 16 اشیاء مہنگی ہوگئیں

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا۔ ایک ہفتے کے دوران 16 اشیاء مہنگی اور 9 کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 05 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 12 اعشاریہ 08 فیصد پر آگئی، ایک ہفتے کے دوران 16 اشیاء مہنگی جبکہ 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 16 اشیا مہنگی ہوئیں۔ ٹماٹر 6 روپے 76 پیسے فی کلو مزید مہنگے ہوئے۔ پیاز 7 روپے 89 پیسے، دال چنا 3 روپے 97 پیسے فی کلو مہنگی ہوئِی۔ زندہ مرغی ایک روپے 10 پیسے جبکہ بیف 2 روپے 41 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 9 اشیاء سستی اور 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ دال ماش 10 روپے 24 پیسے، دال مونگ 4 روپے 54 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ چینی ایک روپے 83 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ حالیہ ہفتے آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 11 روپے 43 پیسے سستا ہوا۔

ماہانہ اقتصادی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں مثبت معاشی آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے اور صنعتی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ستمبر اور اکتوبر میں مہنگائی 8 سے 9 فیصد کے درمیان رہے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*