غزہ میں 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی اسرائیلی بربریت کو تقریباً ایک سال کا عرصہ مکمل ہونے والا ہے لیکن اب بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں۔
تازہ حملوں میں اسرائیلی طیاروں نے جبالیا کیمپ پر بم باری کی ہے، جس کے نتیجے میں 15 فلسطینی شہید ہو گئے۔
اس کے علاوہ دیر البلح میں بھی اسرائیلی بمباری سے ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بم باری سے 31 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران فوڈ اسٹوریج ویئر ہاؤس تباہ کر دیا ہے۔
غزہ کے محکمۂ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 41 ہزار 4 سو سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔