بھارت: مذہبی رسم کی ادائیگی کے دوران دریا میں ڈوب کر 46 افراد ہلاک

بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں مذہبی رسم کی ادائیگی کے دوران دریا میں ڈوب کر 46 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ دریا میں ڈوب کر ہلاک ہونے کے مختلف واقعات بہار کے 15 اضلاع میں پیش آئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد میں37 بچے اور 7 خواتین شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بہار میں شدید بارشوں کے باعث دریاؤں میں سیلابی صورتِ حال ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*