چیمپئینز ون ڈے کپ میں بیٹنگ، بالنگ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹرز ایک مرتبہ پھر انگلینڈ کے خلاف سیریز اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز کے انبار لگانے والے عثمان خان، کامران غلام اور طیب طاہر کو انگلیںڈ کے خلاف ہوم سیریز میں نظر انداز کردیا گیا جبکہ لیڈنگ وکٹ ٹیکر کی لسٹ میں موجود محمد حسنین کو فٹنس مسائل کی وجہ سے زیر غور نہیں لایا گیا۔
انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے آل راؤنڈر عامر جمال اور نعمان علی کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ڈومیسٹک سرکٹ میں مسلسل کارکردگی دکھانے کے باوجود کامران غلام کو ڈراپ کیا گیا ہے جو فاسٹ بولر محمد علی اور خرم شہزاد کے ہمراہ بنگلادیش کیخلاف اسکواڈ کا حصہ تھے۔
دوسری جانب ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے کامران غلام کو ڈراپ کرنے پر موقف دیا ہے کہ انکی پرفارمنس کو دیکھ رہے ہیں لیکن موجودہ اسکواڈ کو ایک موقع دینا چاہتے ہیں۔