ضلع کرم میں انسانی المیہ، قبیلوں کی لڑائی میں 36 افراد ہلاک

جھڑپوں کے باعث مین پشاور پاراچنار شاہراہ سمیت تمام آمد و رفت کے راستے بند ہیں

ضلع کرم میں قبائل کے مابین جاری جھڑپوں میں اب تک 36 افراد جاں بحق جبکہ 80 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ جھڑپوں کے باعث آمد و رفت کے راستے اور تعلیمی ادارے بند بھی ہیں۔

پولیس اوراسپتال ذرائع کے مطابق اپر کرم کے علاقے بوشہرہ میں گذشتہ ہفتےدوگھرانوں کے مابین مورچوں کی تعمیر پر فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا لیکن بروقت فائر بندی نہ ہونے کے باعث ضلع کے مختلف علاقوں پیواڑ، تری منگل ، کنج علیزئی ، مقبل پاڑہ چمکنی ،کڑمان، صدہ بالش خیل سنگینہ اور خارکلی کے علاقوں میں بھی جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور آج چھٹے روز بھی جاری ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق تازہ جھڑپوں میں مزید چھ افراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوگئے اور مجموعی طور فریقین کے چھتیس افراد جاں بحق اسی سے زائد زخمی ہوگئے۔

جھڑپوں کے باعث مین پشاور پاراچنار شاہراہ سمیت تمام آمد و رفت کے راستے بند ہیں جبکہ تعلیمی ادارے بھی بند ہوگئے ہیں، راستوں کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*