سیمنٹ  کا ریٹ کم، فی بوری کتنے کی ہو گئی؟

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا،سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1508 روپے ہوگئی۔

پاکستان بیورو برائے شماریات اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 19 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1508 روپے ریکارڈ کی گئی جو  پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.68 فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1519 روپے ریکارڈکی گئی ، اسی طرح 19 ستمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1393 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.36 فیصدکم ہے۔

 پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1398 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق 19 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1474، راولپنڈی 1463، گوجرانوالہ 1520، سیالکوٹ 1500، لاہور 1550، فیصل آباد 1520، سرگودھا 1500، ملتان 1503، بہاولپور 1540، پشاور 1543 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1480 روپے ریکارڈکی گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1340 ،حیدر آباد 1337، سکھر 1450، لاڑکانہ 1400، کوئٹہ 1440 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1393 روپے ریکارڈکی گئی۔
 حالیہ کمی تعمیراتی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کیلئے اطمینان کا باعث ہے، جو کہ مہنگے مواد کی وجہ سے بجٹ پر اثرات کا سامنا کر رہے تھے، قیمتوں میں کمی کی وجوہات میں سپلائی میں اضافہ اور طلب میں کمی شامل ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*