کراچی: صدر میں شاپنگ پلازا میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی کے علاقے صدر میں شاپنگ پلازا میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

متاثرہ جگہ پر کولنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا، آگ بجھانے میں 10 فائر ٹینڈر اور 2 واٹر باؤزر نے حصہ لیا۔

اسٹیشن فائر آفیسر صدر کے ایم سی فائر بریگیڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آگ شاپنگ پلازا کے بیسمنٹ میں بجلی کے میٹرز میں لگی تھی۔

فائر آفیسر نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچا تو آگ میٹرز کے ذریعے پھیل رہی تھی، دھواں زیادہ ہونے سے فائر فائٹرز کو عمارت میں داخل ہونے میں دشواری پیش آئی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*