کراچی(اسٹاف رپورٹر)
جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ نے قومی اخبار کی نشاندہی کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے, چئیرپرسن شعبہ ابلاغ عامہ پروفیسر ڈاکٹر عصمت آراء کے دستخط سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن میں 15 طلبہ و طالبات کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ڈسپلنری کمیٹی کے روبرو پیش ہوں, نوٹیفیکیشن کے مطابق طالبعلموں کو کہا گیا ہے کہ ریحان سعید خان کے خلاف طلباء کی جانب سے کی گئی شکایت پر کمیٹی کے سامنے پیش ہوں اور جو شکایات ٹیچر کے خلاف کی گئی ہیں اسکی وضاحت کریں۔ واضح رہے کہ قومی اخبار نے گذشتہ روز نشاندہی کی تھی کہ جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ نے طلبہ و طالبات کا مستقبل داو پر لگادیا ہے, ریحان نامی ٹیچر نے طالبعلموں کو فائنل امتحان میں بیٹھنے سے روک دیا اور موقف دیا کہ طلبہ غیر حاضر تھے جبکہ طلبہ و طالبات کے مطابق وہ تمام امتحانات اور کلاسز میں حاضر رہے ہیں, طلباء کے مطابق ریحان نامی ٹیچر اکثر کلاس نہیں لیا کرتے تھے اور جب کلاس لیتے تو دیر سے آنا انکا معمول تھا, ٹیچر کے رویے کے خلاف طلباء نے شعبے کی چئیرپرسن کو شکایت کی جو کہ انھیں مہنگی پڑگئی اور انکا سال ضائع کردیا گیا