پریس ریلیز
تاریخ: 17 ستمبر 2024
پاکستان تحریک انصاف لیاقت آباد ٹاؤن نے 16 اور 17 ستمبر 2024 کو لیاقت آباد ڈاکخانہ روڈ تا تین ہٹی، نزد جمعہ گجر نہاری پر جشن عید میلاد النبی ﷺ کا مرکزی کیمپ لگایا۔ کیمپ میں عاشقان رسول ﷺ کی خدمت اور خوشیوں کو منانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، جن میں لنگر، ٹھنڈے مشروبات اور بچوں کے لیے خصوصی اشیاء شامل تھیں۔
پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر جناب راجہ اظہر، جنرل سیکرٹری ارسلان خالد اور دیگر کابینہ کے ذمہ داران نے کیمپ کا دورہ کیا اور عاشقان رسول ﷺ میں ٹھنڈے مشروبات تقسیم کیے۔ پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے نائب صدر اور علاقائی ایم پی اے (فارم 45) حلقہ پی ایس 127 عرفان محبوب جیلانی بھی کیمپ میں موجود رہے اور عاشقان رسول ﷺ میں تبرکات تقسیم کیے۔
کیمپ کے کامیاب انعقاد پر لیاقت آباد ٹاؤن کے صدر صادق احمد اور جنرل سیکرٹری انجینئر عمر حیدر نے تمام ذمہ داران، کارکنان، اور ورکرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ "آپ سب کی محنت اور تعاون کے بغیر یہ ممکن نہ تھا کہ ہم اتنے شاندار طریقے سے نبی پاک ﷺ کی ولادت کا جشن منا سکتے۔”
صدر صادق احمد نے کراچی ڈویژن کے صدر، جنرل سیکرٹری، اور کابینہ کے ممبران کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہماری حوصلہ افزائی کی، اور خاص طور پر عرفان محبوب جیلانی کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس بابرکت دن میں شریک ہوئے۔
جاری کردہ
شعبہ اطلاعت
لیاقت آباد ٹاؤن، ضلع وسطی
پاکستان تحریک انصاف کراچی