امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کا ملزم کراچی سے گرفتار

کراچی(رپورٹ: کامران شیخ)

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کے اہم ملزم خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا ہے, ذرائع کے مطابق گوگی بٹ کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں گوگی بٹ اور خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو نامزد کیا گیا تھا,امیر بالاج ٹیپو کو ٹھوکر نیاز بیگ لاہور میں 18 فروری کو شادی کی تقریب میں قتل کیا گیا تھا۔حملہ آور کی فائرنگ سے امیربالاج سمیت 3 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ امیربالاج ٹیپو کے والد ٹیپو ٹرکاں والا کو 2010 میں قتل کیاگیا تھا ٹیپو ٹرکاں والا کے قتل میں بھی طیفی بٹ اور گوگی بٹ کو نامزد کیاگیاتھا۔ امیر بالاج کے قتل کے بعد گوگی بٹ کانام پروویشنل نیشنل آئیڈنٹیفیکیشن لسٹ(پی این آئی ایل ) میں ڈالاگیاتھا عارف امیر عرف ٹیپو ٹرکاں والا کے قتل کے بعد خاندان کی گدی امیر بالاج کو دی گئی تھی گوگی بٹ اس سے قبل سی آئی اے پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوکر رہاہوچکاہے, گوگی بٹ اور اسکے ساتھیوں کے خلاف دہشتگردی, سمیت دیگر سنگین جرائم کے تحت مقدمات درج ہیں
گوگی بٹ کانام ٹاپ ٹین اشتہاریوں کی لسٹ میں بھی شامل ہےٹاپ ٹین اشتہاریوں میں بگہ بٹ,الیاس گجر,تاجہ گھر, امیر بالاج, اویس چیمہ, ملک لیاقت علی, ملک امیرعلی,ملک منشہ علی,میاں حسیب اور شوکی چنگڑ بھی شامل ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*