
پاکستان تحریکِ انصاف نے آج اسلام آباد میں ناممکن کو ممکن بنا کر دکھایا ہے۔ جب لیڈر جیل میں ہو، ریاستی ادارے آپ کے خلاف ہوں، کریک ڈاؤن ہو، پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہو، اور راستے بند ہوں، ایسے میں اس قدر بڑا عوامی جلسہ کرنا ایک تاریخی کامیابی ہے۔ اس جلسہ کا مطلب ہے کہ تحریکِ انصاف نے اپنے تمام مخالفین کو شکست دے دی ہے۔
آج کا اسلام آباد کا جلسہ بلاشبہ ایک تاریخ ساز جلسہ تھا، جس نے یہ ثابت کیا کہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف ہے اور سب سے بڑی سیاسی حقیقت عمران احمد خان نیازی ہیں۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنان اس وقت دنیا کی حالیہ تاریخ کی سب سے بڑی اور پُرامن مزاحمتی تحریک کی قیادت کر رہے ہیں۔
جلسے میں میری توقعات سے کہیں زیادہ لوگ شریک ہوئے، عوام کا جوش و جذبہ دیکھ کر یقین ہوتا ہے کہ یہ قوم اپنے قائد و بانی چیئرمین عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔
اس عظیم الشان جلسہ کے انعقاد پر میں دل کی گہرائیوں سے پورے پاکستان کی غیور قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے جلسے میں شرکت کر کے اپنے عزم اور حمایت کا اظہار کیا۔ خاص طور پر تحریکِ انصاف کی قیادت اور تمام تر انتظامیہ کا شکریہ، جنہوں نے اس عظیم جلسے کو ممکن بنایا اور اسے کامیابی سے ہمکنار کیا۔
بے شک، پاکستان کے لیے عمران خان ضروری ہیں۔