پریس ریلیز:
یوم دفاع 6 ستمبر کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے فرمان کے مطابق، "ملک بھی میرا اور فوج بھی میری۔” آج کے دن ہم اپنے بہادر شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانیں وطن کی حفاظت کے لیے قربان کیں۔ اس دن کی مناسبت سے ہم سب کو اپنے وطن اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کا عہد کرنا چاہیے، تاکہ ہم ایک مضبوط اور متحد پاکستان کی طرف بڑھ سکیں۔
تحریک انصاف کا یہ عزم ہمیشہ سے رہا ہے کہ ملک کی سالمیت اور افواج پاکستان کا وقار ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم اپنے قائد عمران خان کی رہنمائی میں ملک کی ترقی اور دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عمران خان کی فوری رہائی کو یقینی بنائے تاکہ ملک کے بہترین مفاد میں ان کی قیادت سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔
رامش عظیم
ڈپٹی سیکرٹری پولیٹیکل ٹریننگ
پاکستان تحریک انصاف سندھ