بانیٔ پی ٹی آئی کا فوجی ٹرائل نہیں ہو گا: عمر ایوب

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا فوجی ٹرائل نہیں ہوگا۔

سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جن رہنماؤں کے فوجی ٹرائل ہو رہے ہیں وہ سیاسی قیدی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اختر مینگل سے کہا ہے کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لے لیں، بلوچستان آگ میں جل رہا ہے، اس کی کسی کو فکر نہیں۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بجلی سستی کرنے کا اعلان کر کے اگلے دن ہی بجلی مہنگی کر دی گئی، فارم 47 کی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر 9 مئی کے واقعات کے ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں، اپوزیشن جماعت ملک اور جمہوریت کی بقاء کی جدوجہد کر رہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چینی اور گندم اسکینڈل میں محسن نقوی براہِ راست ملوث ہیں، گندم اسکینڈل کی انکوائری ایف آئی اے کر رہی ہے جو وزیرِ داخلہ کے ماتحت ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*