ہانیہ عامر اپنی جعلی ویڈیوز کیخلاف میدان میں آ گئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اپنی جعلی ویڈیوز کے خلاف میدان میں آگئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے قوانین کی عدم موجودگی پر بھی سوال اُٹھا دیا۔

اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں نجی نیوز ویب سائٹ کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

ہانیہ عامر اپنی جعلی ویڈیوز کیخلاف میدان میں آ گئیں

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی خبر کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں نظر آنے والی لڑکی کا چہرہ ہانیہ عامر سے مماثلت رکھتا ہے۔

ہانیہ عامر نے خبر کو شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ ویڈیوز ان کی نہیں ہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تیار کی گئی ہیں اور کوئی اس پر یقین کر کے دھوکے میں آ سکتا ہے۔

انہوں نے سوال اُٹھایا ہے کہ کیا اس حوالے سے کوئی قوانین موجود ہیں؟

ہانیہ عامر سے مشابہت رکھنے والی لڑکی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بعض سوشل میڈیا پیجز نے اداکارہ سے اتفاق کیا اور مذکورہ ویڈیوز کو اے آئی سے تیار کردہ قرار دیا۔

دوسری جانب بعض سوشل میڈیا صارفین کے مطابق مذکورہ لڑکی بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر ہے جو ہانیہ عامر کی ہم شکل ہے اور مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے سوشل میڈیا پر پوسٹنگ کرتی رہتی ہے۔

ہانیہ عامر اپنی جعلی ویڈیوز کیخلاف میدان میں آ گئیں

اس حوالے سے اداکارہ نے خود اور دبئی میں مقیم سوشل میڈیا انفلوئینسر کین ڈول نے بھی دو مختلف اکاؤنٹس رپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔

ہانیہ عامر اپنی جعلی ویڈیوز کیخلاف میدان میں آ گئیں

اگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹیگ کیے گئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس یا پھر اداکارہ ہانیہ عامر اور کین ڈول کی جانب سے رپورٹ کیے گئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہو گا کہ مذکورہ تمام اکاؤنٹس ڈیلیٹ ہو چکے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*