پی آئی اے کا آئی ٹی شعبہ ای آر پی میں فنی خرابی دور کرنے کی کوشش کر رہا ہے
پاکستان کی قومی ایئر لائن ”پی آئی اے“ کے انٹر پرائز ریسورس سسٹم (ای آر پی) میں اچانک فنی خرابی پیدا ہونے سے ملک بھر میں دفتری امور مکمل ٹھپ ہو کر رہ گئے۔
پی آئی اے کے تمام امور ای سسٹم کے تحت ای آر پی کے تحت نمٹائے جاتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ای آر پی سسٹم صبح سے ہی اچانک خراب ہوا، فنی خرابی کہاں ہوئی اس کا پتا لگایا جا رہا ہے۔
پی آئی اے کا آئی ٹی شعبہ ای آر پی میں فنی خرابی دور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔