نیویارک: کار حادثہ، پاکستانی نوجوان جاں بحق

امریکی ریاست نیویارک کے آئی لینڈ میں ایک کار کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 17 سالہ پاکستانی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق جاں بحق نوجوان پاکستانی امریکن ڈاکٹرز کی تنظیم ’اپنا‘ کے سابق صدر ڈاکٹر جاوید سلمان کے صاحبزادے ہیں۔

نیویارک پولیس کے مطابق مخالف سمت سے آنے والی بس نے کار کو ٹکر ماری ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر سلمان کی فیملی گزشتہ روز پاکستان سے امریکا آئی تھی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*