ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر بڑی کاروائی
بیرون ملک جانے والے مسافر کے موبائل سے 47 سے زائد ویزے برآمد – مسافر گرفتار
ملزم کی شناخت علیان زمان کے نام سے ہوئی
ملزم علیان زمان وزٹ ویزے پر ملائشیاء جا رہا تھا
ملزم نے ایجنٹ کی ملی بھگت سے ملائشیاء سے یو کے جانے کی کوشش کرنا تھی
ملزم کا تعلق اٹک سے ہے
ملزم نے اٹک کے رہائشی ایجنٹ کو مجموعی طور پر 28 لاکھ روپے ادا کرنا تھے۔
ملزم ایجنٹ کو ابتک 4 لاکھ روپے ادا کر چکا تھا
مذکورہ رقم کیش اور مائیکرو فنانس اکاونٹس کے ذریعے بھیجی گئی
ملزم کے قبضے سے کمپوڈیا کا ویزا بھی برآمد کر لیا گیا
ملزم کے موبائل سے 47 سے زائد سائپرس کے ویزے بھی برآمد کر لئے گئے
مذکورہ ویزے پاکستانی اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے نام پر تھے
ملزم برآمد ہونے والے ویزوں کے حوالے سے امیگریشن حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔
ملزم کو مزید کاروائی کے لئے کے اے ایچ ٹی سی کراچی منتقل کر دیا گیا
ترجمان ایف آئی اے