بھارتی وزیرِ اعظم مودی کے طیارے کے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کا انکشاف

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے طیارے نے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نریندر مودی پولینڈ سے دہلی جا رہے تھے، طیارہ صبح سوا 10 بجے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا اور 11 بج کر 1 منٹ پر بھارت میں داخل ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم کا طیارہ چترال کے اوپر سے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا اور 46 منٹ تک پاکستان کی حدود میں رہا۔

طیارہ اسلام آباد اور لاہور کے ایئر کنٹرول ایریا سے گزرا، لاہور سے ہوتا ہوا امرتسر میں داخل ہوا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*