کراچی: حکومت سندھ نے 26 اگست کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔
محکمہ تعلیم سندھ نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلے میں 26 اگست بروز پیر بمطابق 20 صفر کو صوبے کے تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔