ایف آئی اے کراچی زون کی بڑی کاروائیاں
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن
کمرشل بینکنگ سرکل اور اینٹی کرپشن سرکل کراچی کی بڑی کاروائیاں
*حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار*
گرفتار ملزمان میں محمد ہادی نورانی اور محمد ابراہیم شامل
ملزمان کو کراچی کے علاقے سولجر بازار اور کلفٹن سے گرفتار کیا گیا
گرفتار ملزم محمد ہادی، ٹریول ایجنسی کی آڑ میں حوالہ ہنڈی میں ملوث تھا۔
چھاپے کے دوران ملزم سے 6200 امریکی ڈالر، 3 لاکھ 11 ہزار عراقی دینار اور 50 ہزار روپے برآمد
ملزم محمد ابراہیم موبائل شاپ کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کا کاروبار کر رہا تھا
چھاپے کے دوران ملزم سے 3 لاکھ 70 ہزار روپے، موبائل فون برآمد
ملزم سے رجسٹرز، لیپ ٹاپ اور رسیدیں بھی برآمد
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم پشاور کے حوالہ ڈیلر سے چائینیز یو آن خریدتا تھا۔
ملزم خریداری کے لئے رقوم مختلف بینک اکاونٹس سے ٹرانسفر کرتا تھا
ملزمان کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی
ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے
ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔
حوالہ ہنڈی سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا
ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں
ترجمان ایف آئی اے
Loading...