کیا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پاکستان پیپلزپارٹی ملکر وزیراعظم عمران خان کو عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے رخصت کرنے میں کامیاب ہوسکے گی یا پھر انہیں بھی ماضی کی اپوزیشن کی طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا کیوں کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔
پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں یہ پہلا موقع نہیں جب وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی ہو بلکہ قومی تاریخ میں ایسے واقعات ماضی میں دو بار پیش آئے تاہم دونوں بار عدم اعتماد کی تحریک ناکام ثابت ہوئی۔
بے نظیر بھٹو کیخلاف تحریک عدم اعتمادپہلی بار 1989 میں اس وقت کی وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی جس میں بے نظیر بھٹو سرخرو ہوئیں اور اپوزیشن کو صرف 12 ووٹوں سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔