کارساز ٹریفک حادثہ: خاتون ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

کراچی: عدالت نے کارساز  پر گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کے جاں بحق ہونے کے کیس میں  خاتون ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

کراچی کے علاقے کارساز میں باپ بیٹی کو روڈ حادثے میں کچلنے کے کیس کی سماعت مقامی عدالت میں ہوئی جہاں پولیس نے ملزمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا۔ 

دوران سماعت پولیس نے ملزمہ کے 14دن کے ریمانڈ کی استدعا کی جس پر ملزمہ کے وکیل نے کہا کہ میری مؤکلہ کے خلاف دفعات قابل ضمانت ہیں، اس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ  مقدمے میں قتل بالسبب کی دفعہ 322 کا اضافہ کیا ہے اور  دفعہ 322 ناقابل ضمانت ہے۔ 

سماعت کے دوران عدالت نے خاتون سے پوچھا کے پولیس نے آپ پر کوئی تشدد تو نہیں کیا؟ اس پر خاتون نے نفی میں جواب دیا۔ 

بعد ازاں عدالت نے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔ 

واضح رہےکہ 2 روز قبل کارساز روڈ پر بے قابو گاڑی نے موٹرسائیکل سوار اور  راہگیروں کو کچل دیا تھا جس سے موٹرسائیکل سوار باپ، بیٹی جاں بحق ہوئےاور 5 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*