کارساز روڈ حادثے کی ملزمہ کی دماغی حالت بالکل ٹھیک ہے: ڈاکٹر چنی لال

کارساز روڈ حادثے کی ملزمہ کو جناح اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات کے سربراہ ڈاکٹر چنی لال نے کہا ہے کہ 19 اگست کو ملزمہ کو جناح اسپتال لایا گیا تھا، مریضہ کو جب اسپتال لایا گیا تو حالت ٹھیک نہیں تھی۔

ڈاکٹر چنی لال کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے اہلخانہ نے بتایا وہ ذہنی مریض ہے، اہلخانہ مریضہ کے حوالے سے کوئی ریکارڈ پیش نہ کر سکے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمہ کی دماغی حالت بالکل ٹھیک ہے، انہوں نے اسپتال میں اپنے آپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مریضہ کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پیر کی شام کو کراچی کے علاقے کارساز پر ہونے والے حادثے میں باپ اور بیٹی جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

One comment on “کارساز روڈ حادثے کی ملزمہ کی دماغی حالت بالکل ٹھیک ہے: ڈاکٹر چنی لال

  1. اس کیس کا بھی کچھ نہیں ہوگا جیسا شاہرخ جتوئی چھوٹا تھا یہ بھی چھوٹ جائے گا لگ تو ایسے ہی رہا ہے کیونکہ ہمارا پلاننگ بالکل اندھا ہے بڑے لوگوں کی بڑی باتیں ہیں بھائی بڑے لوگوں کے کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا خاص طور پہ امیر اوپر قانون تو بڑے لوگ جیب میں ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*